ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں پٹرول پمپ کے باہر پارک کی گئی ٹپر لاریوں کی بیٹریاں غائب

بھٹکل میں پٹرول پمپ کے باہر پارک کی گئی ٹپر لاریوں کی بیٹریاں غائب

Sat, 22 Jan 2022 19:34:32    S.O. News Service

بھٹکل 22 جنوری (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 کے حنیف آباد کراس کے قریب واقع پٹرول پمپ میں پارک کی گئی تین ٹپر لاریوں کی چھ بیٹریوں پر کسی نے ہاتھ صاف کرلیا ہے، جس کے تعلق سے پولس تھانہ کو جانکاری دی گئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ بھٹکل کے معروف کنٹریکٹر پی بی ابراہیم کی ملکیت والے پٹرول پمپ پر ان ہی کی ملکیت کی تین ٹپر لاریاں پارک کی گئی تھی، مگر رات کے اندھیرے کا فائدہ اُٹھا کر چوروں نے چھ بیٹریوں پر ہاتھ صاف کرلیا جس کی مالیت قریب 90 ہزار روپئے لگائی گئی ہے۔

چوری کا معاملہ دو دن پہلے پیش آیا تھا، بتایا گیا ہے کہ پچھلے ایک ہفتہ سے پٹرول پمپ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کام نہیں کررہے تھے، جس کا چوروں نے بھرپور فائدہ اُٹھایا۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہونے اور متعلقہ جگہ پر ٹپر پارک کرنے کی جانکاری رکھنے والوں میں سے ہی  کسی نے یہ بیٹریاں چرائی ہوں گی۔ 

 


Share: